The IMF loan program for member countries will begin today

0

آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام آج سے شروع ہوگا

IMF Bank
IMF Bank

آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام آج سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا 650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام آج سے شروع کیا جائیگا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 2ارب 77 کروڑ ڈالر قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے جبکہ رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔
رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کیلئے قرض کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *