Clashes erupt between Taliban and opposition militias in Panjshir

0

پنج شیر میں طالبان اور مخالف ملیشیا کے درمیان جھڑپیں شروع

Taliban Military
Taliban Military

ہتھيار ڈالنے سے انکار پر طالبان قيادت کے حکم پر طالبان جنگجوؤں نے ملٹری کميشن کے رکن کمانڈر فصيح الدين کی قيادت ميں پنج شير پر کنٹرول کےلیے مشن کا آغاز کردیا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پن جشیر سے متصل کچھ علاقوں پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے جبکہ پنج شیر جانے والے تمام راستوں پر جنگجوؤں کی تعیناتی کی تصدیق بھی کردی۔پنج شیر میں طالبان اور مقامی ملیشیا کے درمیان لڑائی کے آغاز پر دونوں جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصانات پہنچانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے مطابق اس سے قبل اندراب وادی میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مقامی ملیشیا نے درۂ سالانگ بھی بند کر دیا ہے تاہم طالبان ترجمان کی جانب سے ان کے دعووں کی تردید کی گئی ہے۔طالبان رہنما خليل الرحمان حقانی نے پھر کہا ہے کہ تمام لوگوں کو معاف کرديا گيا ہے لہٰذا اشرف غنی اور امراللہ صالح بھی چاہيں تو واپس آسکتے ہيں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *